ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on September 14, 2021
رج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کل جو پریشانی تنگ کر رہی تھی یا رکاوٹ محسوس ہو رہی تھی، ان شاءاللہ وہ آج دور ہو جائے گی، لیکن ابھی کھل کر سامنے مت کھیلیں ،قدرے خاموشی سے چلیں، صدقہ بھی دیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی بندش جیسی پوزیشن میں آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے کسی کام میں بھی خاصی کامیابی نہیں مل رہی۔ فی الحال آج نطر اتاریں اور صدقہ دیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس بھی شخص پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کر رہے ہیں وہ کسی وقت بھی آپ کو دھوکا دے سکتا اور خاص طور پر آج۔ اور اپنے فون کا آج ٹھیک طرح سے استعمال کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنے نام میں اگر تبدیلی کر سکتے ہیں تو ضرور کریں اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو نام سے پہلے (محمد) لگا لیں۔ اس کے بے شمار فائدے حاصل ہوں گے۔آج بہرحال قدرے اچھا دن ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس سمت سفر کر رہے ہیں۔ اس کے بارے میں غور و فکر کی ضرورت ہے۔ آج کا دن اس لحاظ سے اہم ہے۔ جو لوگ خیال نہیں کریں گے وہ بعد میں بہت پچھتاوے میں چلیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کل پرائز بانڈ کی خریداری کرنا بی حد اچھا اور کامیاب رہے گا۔ آپ کی ایک دلی مراد بھی پوری ہونے کا امکان اور ایک رکا ہوا کام بھی حیران کن طریقے سے ہو جائے گا۔