ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on September 13, 2021

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 ایک عارضی سی رکاوٹ دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے آپ کو آج قدرے ٹنشن ہو سکتی ہے۔ اس لئے زیادہ پریشان نہ ہوں بس کسی طریقے سے آج کا دن گزار لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 جو لوگ آپ کی مالی حالات کے باوجود آپ کا ساتھ نہیں دے رہے تو پھر آپ اور کس مشکل وقت میں کام آئیں گے۔ آج اچھے برے کی پہچان کریں وہ آپ کے اردگرد موجود ہیں توجہ دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے اور اخراجات کا توازن بھی آج بگڑا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ جیسے تیسے دن گزاریں ان شاءاللہ آگے چل کر کافی بہتری آجانے کی امید تو ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 ذہنی طور پر ڈپریشن کا شکار دکھائی دے رہے ہیں کسی بات نے پریشان کر رکھا ہے حالانکہ زائچے میں ایسی کوئی بات دکھائی نہیں دے رہی۔ بہرحال حسب توفیق صدقہ دینے سے بہتری آئے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 والدین کی صحت کا خیال رکھیںا ور اپنی بھی۔ ہو سکے تو ضروری ٹیسٹ وغیرہ کروا لیں تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔ آج کا دن باقی معاملات کے حوالے سے ملی جلی کیفیت کا بھی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

یک خوشی کی خبر ملنے کا امکان ہے آج اولاد کے حوالے سے بھی اور مالی مشکلات کے معاملے سے بھی بہتری دکھا رہے ہیں جو لوگ بیمار ہیں ان شاءاللہ جلد صحت یاب ہو جانے کی امید ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آج آپ کی صحت کا مسئلہ دکھائی دے رہا ہے آپ کو صدقہ دینے اور اپنی نظر اتارنے کا یہی مشورہ ہے روز گار کے معاملے میں پریشان نہ ہوں اللہ پاک بہتر وسیلہ بنا دیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جو لوگ بھی کسی قسم کی بندش کو محسوس کر رہے ہیں وہ صرف صدقہ دیں اور باقی سب کچھ ذہن سے نکال دیں۔ ایسا کچھ نہیں ہے عارضی رکاوٹ ہے جو کل تک دور ہو جائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کسی بند گلی میں کھڑے ہوں اور اس سے نکلنے کا کوئی راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا ہو۔ آج زائچہ بلاک ہے بس ذکر الٰہی اور نماز پر توجہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آج کا دن اچھا ہے مگر آپ اپنے خیالات کو بھی بھٹکنے مت دیں اور اچھا ہی سوچیں اللہ کے حکم سے ان شاءاللہ سب بہتر ہو جائے گا آپ مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 جو کسی بھی مسئلے کا شکار ہیں وہ تمام پہلوﺅں کا اچھای طرح جائزہ لیں ان میں ہی ان کو ان شاءاللہ حل بھی نظر آ جائے گا۔ آجکل آپ اپنے راستے پر نظر نہیں آ رہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist