وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر باہر سے مہنگی چینی خریدلی

Written by on September 11, 2021

وفاقی حکومت نے سستی مقامی چینی چھوڑ کر مہنگی درآمدی چینی خرید لی، سستی مقامی چینی کے مقابلے میں تقریباً 38 روپے فی کلو مہنگی چینی کا سودا کیا گیا۔

 بتایاکہ مقامی چینی 84.50 روپے فی کلو پڑتی ہے، درآمدی چینی 123 روپے فی کلو پڑے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے مہنگی ترین درآمدی چینی کے سودے کر لیے، درآمدی چینی پورٹ پر 108روپے 85 پیسے فی کلو میں پڑے گی، اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی سٹورز کو چینی تقریباً 123 روپے کلو میں پڑے گی۔ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے سودے کر لیے، چینی الخلیج گروپ سے خریدی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چینی کی مہنگی بولی موصول ہونے پرٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان لمیٹڈ( ٹی سی پی) نے وفاق کو آگاہ کیا تھا۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist