ورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر فواد چوہدری ہسپتال میں زیر علاج پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی عیادت کے لئے پہنچ گئے۔

Written by on September 11, 2021

گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر فواد چوہدری ہسپتال میں زیر علاج پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی عیادت کے لئے پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عمر شریف کی عیادت کے لئے آئے ہیں، عمر شریف سٹیج کے بادشاہ اور قوم کا اثاثہ ہیں ،ان کے علاج کےلئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمر شریف کے علاج کے لئے میڈیکل بنادیا گیاہے،ڈاکٹرز کی ہدایت پر اندرون ملک یا بیرون ملک بورڈ جو کہے گا کریں گے۔

واضح رہے کہ ا داس چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کی طبیعت نہایت ناساز ہے اور انہیں علاج کیلئے امریکہ جانا ہے جس کیلئے ان کے بیٹے نے حکومت سے اپیل بھی کی تاہم اب حکومت بھی ان کی امریکہ روانگی کیلئے کوششوں میں لگ گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist