اگر امریکہ پاکستان کی بات مانتا تو ہزیمت سے بچ سکتا تھا ، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا اہم بیان

Written by on September 10, 2021

اسلام آباد;  انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی ) کے سابق سربراہ جنرل (ر) احسان الحق نے کہا ہے کہ افغانستان میں 2001 کی جنگ کو ٹالا جا سکتا تھا، اگر امریکہ پاکستان کا مشورہ مانتا تو نہ صرف 20 سالہ طویل افغان جنگ سے بچا جا سکتا تھا بلکہ وہ اس ہزیمت سے بھی بچ سکتا تھا جو اسے اٹھانی پڑی ہے۔

ایک انٹر ویو میں جنرل ریٹائرڈ احسان الحق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے امریکہ کو افغانستان پر حملے سے روکنے کی کوشش کی تھی، افغانستان میں اقوام متحدہ کے تحت وسیع الخیال حکومت بنانے اورنائن الیون کے ذمہ داروں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کی تجویزدی گئی تھی۔جنرل (ر) احسان الحق کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر جنگ مخالف ہونے کے باوجود جنگ رکوانے میں ناکام رہے تھے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist