کراچی: ڈکیتی، منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Written by on September 8, 2021

کراچی میں سائٹ انڈسٹریل ایریا سے پولیس نے ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سائٹ اے انڈسٹریل ایریا سے ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈاکوؤں میں زبیر اور سکندر شامل ہیں جو شہر بھر میں ڈکیتیا ں کر چکے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

دوسری کارروائی میں انتہائی مطلوب منشیات فروش نجیب اللّٰہ کو گرفتار کیا گیا ہے، منشیات فروش کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس ملی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist