ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سندھ پولیس کے 39 افسران کو واپس بھیجنے کی تیاری

Written by on September 8, 2021

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) میں ڈیپوٹیشن پر خدمات سرانجام دینے والے سندھ پولیس کے 39 ملازمان میں سے زیادہ تر کو ان کے اصل محکمے میں واپس بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں ڈی جی ایف آئی اے ثناء ﷲ عباسی نے گزشتہ ہفتے کراچی میں ایف آئی اے ڈائریکٹریٹ کے دورے کے دوران ہدایات جاری کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کی پولیس سے وفاقی تحقیقاتی ادارے میں ڈیپوٹیشن پر گئے کل ملازمین کی تعداد 52 ہے جن میں 39 سندھ پولیس سے تعلق رکھتے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی کے مطابق جن پولیس ملازمان کا ایف آئی اے میں دورانیہ دو سال سے زائد ہوچکا ہے اور ان کی کارکردگی قابل ذکر نہیں، انہیں پولیس میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔

عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ ان افسران اور ملازمین کی تعیناتی کے شعبوں سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ صرف اچھی کارکردگی کے حامل پولیس ملازمان کو ایف آئی اے میں مزید رکھا جائے گا۔ ان افسران میں 26 پولیس انسپکٹرز اور 13 سب انسپکٹر شامل ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist