افغان طالبان کی نئی عبوری حکومت آج سے عہدے سنبھالے گی

Written by on September 8, 2021

افغان طالبان کی اعلان کردہ نئی عبوری حکومت آج سے ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

ملا محمد حسن اخوند نئے عبوری وزیراعظم ہوں گے جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب وزیراعظم مقرر کیے گئے ہیں۔

ملا محمد یعقوب مجاہد وزیر دفاع، سراج الدین حقانی وزیر داخلہ اور ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ مقرر کر دیے گئے۔

ملا خیرﷲ خیرخواہ وزیر اطلاعات و ثقافت اور ذبیح ﷲ مجاہد ان کے نائب ہوں گے جبکہ ملا عبدالحق وثیق انٹیلی جینس امور اور قاری فصیح الدین سیکورٹی امور کے سربراہ ہوں گے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist