24گھنٹوں میں کورونا کے مزید 3ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، اموات کتنی ہوئیں ؟ جانئے

Written by on September 7, 2021

اسلام آباد ;  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید98افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 316نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چارلاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، پنجاب میں چار لاکھ پانچ ہزار پانچ ، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249، بلوچستان میں 32 ہزار 411، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65ہو گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist