کراچی: کلفٹن میں پھنسےبحری جہاز کو نکال دیا گیا
Written by Prime FM92 on September 7, 2021
کراچی کے علاقے کلفٹن میں سمندر کے کنارے ریت میں دھنسے بڑے کارگو بحری جہاز کو ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخر آج صبح نکال لیا گیا ہے، جہاز اب کھلے سمندر میں موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ کی ایان شپ بریکنگ کمپنی کے عملے نے جہاز کو نکالنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
کمپنی ذرائع کے مطابق آج بھی ٹگ ماسٹر سے ہی شپ کو نکالا گیا ہے مگر روپ دوسری طرح کا استعمال کیا گیا۔