کابل میں امریکی CIA سینٹر اب ہمارے کنٹرول میں ہے: طالبان

Written by on September 7, 2021

افغانستان پر کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں سی آئی اے سینٹر اب طالبان کے قبضے میں ہے۔

کابل سے جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا نے انخلاء سے قبل افغان دارالحکومت کابل کے سی آئی اے آپریشنل سینٹر میں لاکھوں ڈالر مالیت کا سامان تباہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے سی آئی اے سینٹر میں اہم دستاویزات، ٹینک اور ہتھیار تباہ کیئے، وہاں استعمال میں آنے والی ہر چیز تباہ کر دی۔

افغان طالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابل کے سی آئی اے سینٹر کے کچھ کمروں میں بارودی سرنگوں کے خطرے کے سبب ابھی ہم داخل نہیں ہوئے ہیں۔

فغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صحافیوں کو کابل میں سی آئی اے آپریشنل سینٹر کا گزشتہ روز پہلی مرتبہ دورہ کرایا ہے۔

افغان میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابل میں واقع سی آئی اے سینٹر میں امریکی انٹیلی جنس افسران اور افغان فورسز تعینات تھیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist