نیب نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے ضبط کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی
Written by Prime FM92 on September 7, 2021
قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے تحویل میں لینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
نیوز کے مطابق نیب نے رابعہ عمران اور علی عمران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کے لیے رجسٹریشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسائز، کوآپریٹو، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی سمیت دیگر اداروں کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔ خط کے متن میں لکھا گیا کہ علی عمران اور رابعہ عمران کے نام پر موجود ریکارڈ دیا جائے۔ نیب تمام اثاثہ جات کی فہرست مکمل ہونے پر قبضہ کی کارروائی کرے گا۔