مستونگ: کوچ الٹ گئی، 2 مسافر جاں بحق، 16 زخمی

Written by on September 7, 2021

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ کی طرف آ رہی تھی کہ کھڑ کوچہ کے مقام پر الٹ گئی۔

کو چ الٹنے کے حادثے میں کوچ میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 16 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لیے مستونگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، بعد میں زیادہ زخمی افراد کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist