ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on September 7, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی طور پر زائچہ اچھی پوزیشن کو ظاہر کر رہا ہے۔ آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس کا حل بھی نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آج کا دن رقم کے حصول میں بہتر رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اپنے دلی معاملات قابو میں رکھیں اور کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ مت ڈالیں جس سے آپ واقف نہ ہوں۔ خفیہ نگرانی والا سلسلہ آپ پر شروع ہے۔ محتاط ہو کر چلیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے آپ کی ناک میں دم کیا ہوا تھا۔ وہ خود بخود بھاگ جائیں گے اور آپ کو بحکم اللہ دوبارہ ذہنی سکون حاصل ہوگا۔ آج کا دن کاروباری لحاظ سے اچھا ہے
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس شخص پر ایک بار پھر اعتبار کر رہے ہیں جو آپ کو پہلے بھی دھوکا دے چکا ہے۔ آج اپنے مال اور عزت دونوں کی حفاظت کریں اور کوشش کریں کہ راز راز ہی رہے تو بہتر ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی طرف سے کوئی پریشانی والا معاملہ دکھائی نہیں دے رہا۔ آپ کو فکر مند ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ سب اچھا ہے۔ آپ سب کام چھوڑ کر صرف اپنے روزگار کو دیکھیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کا دن اچھا اور آپ کی خواہش کے مطابق ہی معاملہ حل ہونے کا مشورہ دے رہا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے ، اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔