افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال

Written by on September 7, 2021

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔

بعض کلاسوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان پردہ یا بورڈ لگا دیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ترجمان طالبان نے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو علیحدہ بٹھانے کے بارے میں کوئی رائے نہیں دی۔

ایک سینئر طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ کلاس روم میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان پردے یا بورڈز قابلِ قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں وسائل محدود اور افرادی قوت کی کمی ہے، اس لیے پڑھانے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔

واضح نہیں ہوسکا کہ یہ احکامات طالبان کی جانب سے جاری کیئے گئے ہیں یا نہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist