یومِ دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں: عثمان بزدار

Written by on September 6, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ یومِ دفاع، پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور قابل فخر باب ہے، یومِ دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں۔

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاک افواج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے قوم اور مسلح افواج یک جان ہیں۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں شہداء 6 ستمبر کی عظمت کو سلام پیش کیا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ الحمداللّہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist