پیرالمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
Written by Prime FM92 on September 6, 2021
وکیو پیرالمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈ ل حاصل کرنے والے حیدر علی کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی بھی ایئرپورٹ پہنچے اور حیدر علی کا استقبال کیا۔
اس موقع پر حیدر علی نے کہا کہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا اعزاز ہے، گولڈ میڈل جیتنا خواب تھا، گھر پر رہ کر پانچ سال تک خود ٹریننگ کی۔
انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران میدان بند تھے لیکن خواب پورا کرنے کے لیے ٹریننگ جاری رکھی۔
دوسری جانب رائے تیمور بھٹی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ٹوکیو پیرالمپکس گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ حیدر علی کو لاہور ایئرپورٹ پر ویلکم کیا۔
ٹوکیو پیرا اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اتھلیٹ حیدر علی کو لاہور ائیرپورٹ پر ویلکم کیا۔ گیمز میں شرکت کرنے والی اتھلیٹ انیلا بیگ کو بھی خوش آمدید کہا۔قومی ہیروز کی پزیرائی کے لئے وزیر اعظم @ImranKhanPTI اور وزیر اعلی پنجاب @UsmanAKBuzdar کی خصوصی ہدایات ہیں۔ pic.twitter.com/w8ACLGNu6C
— Rai Taimoor Khan Bhatti (@RaiTaimoorPTI) September 5, 2021