’ بھارتی میڈیا دیکھ کر لگا جنر ل فیض کابل نہیں بلکہ نئی دہلی چلے گئے ہیں‘، وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا بیان جاری کردیا

Written by on September 6, 2021

اسلام آباد  ; وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انڈیا کے پیٹ میں درد ہے،بھارت نے ہمیں ڈسٹرب کرنے کا جو نقشہ افغانستان میں بنایا تھا سب ضائع ہوگیا ہے، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) جنرل فیض حمید دو دن تک بھارتی میڈیا پر ہی چھائے رہے ،میں نے بھارتی میڈیا دیکھا ، ایسا لگتا ہے جیسے جنرل فیض کابل نہیں بلکہ دہلی گئے ہوئے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی پناہ گزین کیمپ نہیں ہے اور نہ بنا نے جارہے ہیں،طور خم بارڈر اور چمن بارڈر پر نادرا اورفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) کا عملہ ضرورت کے مطابق دگنا کیا جا رہا ہے،طور خم پر معاملات بالکل ٹھیک ہیں کل میں وز ٹ بھی کر کے آیا ہوں، چمن کا سسٹم بھی ہم طور خم پر لے آئیں گے،چمن میں ہونے والے مسئلہ کو12ستمبر کے بعد صحیح کردیں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist