24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 3ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے، مثبت کیسز کی شرح کہاں پہنچ گئی؟ جانئے

Written by on September 5, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک بھر میں 57 ہزار 908 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح6.47فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ 37 ہزار 311، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 64 ہزار 732، پنجاب میں چار لاکھ ایک ہزار 373، اسلام آباد میں ایک لاکھ 758، بلوچستان میں 32 ہزار 374، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 718 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 39ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 39 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 955، خیبرپختونخوا پانچہزار 87، اسلام آباد 873، گلگت بلتستان 175، بلوچستان میں 340 اور آزاد کشمیر میں 706 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist