گورنر بلوچستان کا کوئٹہ دھماکے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا حکم
Written by Prime FM92 on September 5, 2021
گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے سیکیورٹی حکام کو کوئٹہ میں ہوئے خود کش دھماکے کے تمام ذمے دار دہشت گردوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
کوئٹہ سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
گورنر بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔