وزیراعظم کے کراچی کیلئے 1100 ارب کے پیکج کی پہلی برسی آگئی، حافظ نعیم

Written by on September 5, 2021

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن  کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال وزیر اعظم عمران خان نے 1100 ارب کے پیکج کا اعلان کیا تھا، اور اب دو ستمبر کو اس کی پہلی برسی بھی آگئی۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سڑکیں بنا کر صرف ایک ڈرامہ کیا جارہا ہے، کنٹونمنٹ کا الیکشن سامنے آیا تو وہاں سڑکیں بننا شروع ہوگئیں

حافظ نعیم نے کہا کہ پی پی پی نے دعوے کیے لیکن کام نہیں کیا اور اپنا ایڈمنسٹریٹر لگادیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ  25 ملی میٹر کی بارش میں ڈی ایچ اے ڈوب گیا، بارش نے سب کا پول کھول دیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے صرف اعلان ہی اعلان کیے گئے کام کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے 8 ستمبر کو واٹر بورڈ کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے کا بھی اعلان کردیا


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist