ملک و قوم کی خاطر سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں، وزیر دفاع پرویز خٹک
Written by Prime FM92 on September 5, 2021
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک اور قوم کی خاطر سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔
نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی توجہ غریب عوام کے مسائل کےحل پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دیہات کی ترقی کے لیے خصوصی توجہ دے رہی ہے