فروغ نسیم کا فوجداری قوانین میں اصلاحات کیلئے وزیرِ اعظم کو خط

Written by on September 5, 2021

وفاقی وزیرِ قانون و انصاف فروغ نسیم نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

خط میں ضابطۂ فوجداری، پاکستان پینل کوڈ، قانونِ شہادت، جیل خانہ جات کے قوانین اور ریلوے ایکٹ سمیت دیگر قوانین میں 225 مرکزی اور 644  ذیلی ترامیم کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق منظوری کی صورت میں ایف آئی آر درج کرانے کا مؤثر اور تیز ترین طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا، زیرِ التواء مقدمات کی تعداد میں کمی آئے گی، پولیس کی عوام کے ساتھ زیادتی کو ختم کیا جا سکے گا۔

ان اصلاحات کے نتیجے میں شواہد اکھٹے کرنے میں مزید بہتری اور تیزی لائی جا سکے گی، اس کے علاوہ جدید آلات کے استعمال کو انصاف کی فراہمی کے لیے بروئے کار لایا جاسکے گا۔

قوانین میں ترامیم کے حوالے سےتمام صوبوں کی پولیس، اسلام آباد پولیس اور پراسیکیوشن کے محکموں سے رائے لی گئی ہے، ترامیم کو بناتے وقت لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی متعلقہ رپورٹوں کو بھی جانچا گیا ہے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist