آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

Written by on September 4, 2021

راولپنڈی ; آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی،افغانستان صورتحال پرگفتگو کی گئی اور دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے اقدمات بھی زیرغورآئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاعی وتربیتی سمیت انسداد دہشت گردی امور پر تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ برطانیہ کی طرف سے کوروناکی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی جبکہ دونوں جانب سے خطے میں امن واستحکام اور کورونا کے کنٹرول کیلئے تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔لاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید  باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپاامن واستحکام کاخواہاں ہے، افغانستان میں ایک افغان عوام کی نمائندہ حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist