یکم اکتوبر سے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر ہوائی سفر پرپابندی عائد
Written by Prime FM92 on September 4, 2021
کراچی سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن ہوائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی اے اے کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد کورونا ویکسین کی دو ڈوزز لگانے والوں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی جبکہ 17سال اور زائد عمر کے مسافروں پر بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ہدایت نامے کے مطابق 17سال سے کم عمر افراد کو ویکسین سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔