پنجاب کے 15 شہروں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز بند ، نوٹیفکیشن جاری

Written by on September 4, 2021

پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلا ؤمیں اضافے کے پیش نظر مختلف شہروں میں طبی تعلیمی ادارے 4 سے12ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے15 شہروں میں سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں، یونیورسٹی، ڈینٹل کالجز، نرسنگ سکولوں اور دیگر میڈیکل ادارے 4 ستمبر سے 12 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یصلے کے مطابق راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، خانیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں محمکہ صحت پنجاب کے ماتحت طبی ادارے بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق ان طبی اداروں میں اسٹاف اور ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود رہیں گے یہاں کوئی کھیل یا ثقافتی تقریبات بھی نہیں ہوں گی۔متعلقہ وائس پرنسپل اور پرنسپل اپنے اداروں میں ٹیچنگ، نان ٹیچنگ سٹاف اور طلبا ءکی ویکسی نیشن یقینی بنائیں گے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist