سردار تنویر الیاس کشمیری قوم کے دل کی آواز بن گئے ، سید علی گیلانی کے انتقال پر بھارت کو واضح پیغام دے دیا

Written by on September 4, 2021

اسلام آباد ; سینئر وزیر آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ جب تک مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا ہم سید علی گیلانی کی تحریک کو جاری رکھیں گے،سید علی گیلانی نے ہر موقع پر کہا ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘سید علی گیلانی نے ہمیشہ بھارت کے ظلم اور جبر کا استقامت سے مقابلہ کیا ،آنے والی نسلیں ان کی طویل جدوجہد کی مقروض رہیں گی۔

تحریک آزادی کشمیر کے سرخیل سید علی شاہ گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو استقامت کا جذبہ دینے والے سید علی شاہ گیلانی تھے ،ان کے جانے سے ایک عالم کی موت ہوئی ہے، ان کا کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے، سید علی شاہ گیلانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ۔انہوں نے کہا کہ بزرگ کشمیری رہنما کو بھارتی حکومت نے ایک عرصہ سے  پابند سلاسل رکھا ہوا تھا  اور اسی نظر بندی کے دوران  اُن کا انتقال ہوا،بھارتی حکومت نے کی تدفین کے موقع پر جس طرح انسانی حقوق کی پامالی کی  اور جس طرح اُن کے جسد خاکی کو زبردستی دفن کیا ہم سب اُس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے جائز حقوق کے لئے اپنی بند آنکھیں کھولیں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کروایا جائے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist