پنجاب میں 6 ستمبر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

Written by on September 3, 2021

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی صورتحال کے باعث تمام سرکاری اور نجی اسکول6 دن کے لیےبند رہیں گے۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ براہِ کرم گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں، اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist