سید علی گیلانی کی فیصل مسجد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا، صدر مملکت و ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت
Written by Prime FM92 on September 3, 2021
حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں صدر مملکت عارف علوی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، وفاقی وزیرفواد چوہدری، مشیرقومی سلامتی معید یوسف اوروزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی نے شرکت کی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سیدعلی گیلانی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک تھے جبکہ نماز جنازہ کے بعدحریت رہنماکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔گزشتہ روز سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے 3۔اے کینال ویو سوسائٹی لاہور میں ادا کی گئی تھی۔