مراد راس نے اے جی آفس کی رشوت سے تنگ محکمہ تعلیم کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی
Written by Prime FM92 on September 2, 2021
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل(اے جی ) آفس رشوت کے بغیر اساتذہ کے چیک کلئیر نہیں کرتا، رشوت کے نظام کو ختم کرنے کےلئے جدید نظام لارہے ہیں۔
قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اے جی آفس میں پیسے لینے کےلئے پیسے دینے پڑتے ہیں۔محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن آن لائن کر دی گئی ہیں لیکن دیگر اخراجات کےلئے دئیے جانے والے چیکس پر رشوت مانگی جاتی ہے جسے ختم کرنے کےلئے بھی نظام لا رہے ہیں جس کے ذریعے محکمہ تعلیم کو دئیے جانے والے فنڈز پر رشوت نہیں دینی پڑے گی۔