ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on August 25, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کا دن تھوڑی سی عارضی رکاوٹ کو ظاہر کر رہا ہے۔ مشکل تو ہو گی، مگر خاموشی سے دن گزارنے کی اشد ضرورت ہے اور آج فی الحال کسی نئی صورت حال کی امید نظر نہیں آتی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ مالی طور پر خود کو کمزور محسوس کر رہے ہیں۔ ان کے لئے آج کا دن اچھا رہے گا۔ کسی بھی جگہ سے اسباب پیدا ہو جائیں گے۔ خود کو زیادہ فکر مندی میں ہرگز نہ ڈالیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج خانگی مسئلے تنگ کر سکتے ہیں اور جس چیز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ وہ بھی آپ کی پہنچ سے ابھی دور دکھائی دیتی ہے۔ غصہ بھی قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کسی بھی ایسے مسئلے میں نہ آئیں جو آپ کے لئے انجان ہو اور اپنی جیب سے حسب توفیق خیرات ضرور دیتے رہیں تاکہ نحوست وغیرہ کے اثرات بھی آپ کو تنگ نہ کر سکیں۔ آج مشکل دن ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
تھوڑی سی رکاوٹ نظر آ رہی ہے۔ لیکن یہ بھی امید ہے کہ شام تک دور ہو جائے گی اس لئے فکر نہ کریں بلکہ انتظار کی کیفیت اپنائیں۔ جو لوگ بندش میں ہیں وہ صرف صدقہ دیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ابھی تو جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں۔ اس میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ جس کسی چیز نے آپ کو بلاک کرک رکھ دیا ہو۔ آپ کالے ماش سے نظر اتاریں۔ سورة کوثر دن میں بار بار پڑھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
دو بندوں کے درمیان صلح کرانا بے حد ثواب کا کام ہے ، مگر جس جگہ آپ اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ وہاں پر نہایت سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ بات الٹی گلے پڑ سکتی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
عطارد کی زائچے میں موجودگی غیر متوقع ذریعے سے آپ کے رزق میں اضافہ کر رہی ہے۔ رزق کے حصول کے لئے اللہ کا نام لے کر جو چاہے قدم اٹھائیں انشاءاللہ کامیابی ضرور ملے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بار بار کہا جا رہا ہے کہ ضرورت سے زیادہ اوپن ہونے کی کوشش نہ کریں۔ آپ کسی بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ دوسرے لوگ آپ کی تاک میں لگے ہوئے ہیں، پھر نہ کہنا خبر نہیں ہوئی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جب عطارد زائچے میں موجود ہو تو پرائز بانڈ کی خریداری بھی کر سکتے ہیں اور نئے کام کی ابتدا بھی۔ مال خانہ کھل جانے سے یہ فائدے ہوتے ہیں۔ آج بہرحال مالی فائدہ ملے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی قسم کی بندش محسوس کر رہے ہیں۔ وہ ہر طرح کے رسکی کام سے دور رہیں اور کالے ماش سے اپنی نظر اتاریں۔ اپنے فون پر شرارتوں سے باز آئیں ورنہ پکڑے جائیں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج اچھا اور ہر طرح سے ان شاءاللہ مددگار دن ثابت ہوگا جس بھی کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس میں کامیابی ملے گی اور جو لوگ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں وہ ابھی تھوڑا سا صبر کر لیں تو بہتر ہے۔