حکومت نے کنسٹرکشن کی صنعت کو بڑی خوشخبری سنا دی

Written by on August 25, 2021


اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے دوران سیمنٹ کی صنعت نے معیشت کی بحالی میں نمایاں رہی، حکومت کنسٹرکشن کی صنعت سے مکمل تعاون کرتی رہے گی، سیمنٹ کی قیمتیں کم ہونے سے تعمیراتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین سے سیمنٹ مینوفیکچررز کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار اور سیکرٹریز خزانہ و صنعت سمیت دیگر شریک ہوئے ، سیکرٹری صنعت و پیداوار نے سیمنٹ کی موجودہ قیمتوں پر بریفنگ دی ،کورونا وباءسے پہلے کے تین سالوں میں سیمنٹ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ کنسٹرکشن کی صنعت میں سیمنٹ انڈسٹری مرکزی اہمیت کی حامل ہے۔انہوںنے کہاکہ کورونا وباءکے دوران سیمنٹ کی صنعت نے معیشت کی بحالی میں نمایاں رہی، حکومت کنسٹرکشن کی صنعت سے مکمل تعاون کرتی رہے گی۔ شوکت ترین نے کہاکہ سیمنٹ کی قیمتیں کم ہونے سے تعمیراتی سرگرمیاں بڑھیں گی، وزیر خزانہ نے سیمنٹ کے شعبے کی مشکلات دور کرنے کی یقین دھانی کرائی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist