آپ کے سامنے بیٹھا شخص کیا سوچ رہا ہے؟ ایسا طریقہ کہ کوئی بھی اگلے کی سوچ پڑھنے کے قابل ہوجائے
Written by Prime FM92 on August 25, 2021
نیویارک: آپ کے سامنے بیٹھا شخص کیا سوچ رہا ہے۔ یہ معلوم کرنا انتہائی کٹھن کام ہے تاہم باڈی لینگوئج کی ایک ماہر نے ٹک ٹاک پر کچھ ایسے طریقے بتادیئے ہیں جن کے ذریعے آپ دوسرے شخص کی سوچ کے بارے میں کسی حد تک معلوم کر سکتے ہیں۔دی مرر کے مطابق پیٹریشا نامی اس ماہر کے ٹک ٹاک پر 10لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جنہیں وہ گاہے باڈی لینگوئج کے متعلق مفید باتیں بتاتی رہتی ہے۔ اپنی ایک ویڈیو میں وہ بتاتی ہے کہ جب آپ کسی شخص کے ساتھ گفتگو کر رہے ہوں تو آپ کو اس کے ہاتھوں اور پیروں پر نظر رکھنی چاہیے۔
اشرف غنی عمران خان کی بات مان لیتے تو صورت حال مختلف ہوتی ، اب طالبان مخلوط حکومت قائم کرنے جارہے ہیں: فواد چوہدری
پیٹریشا کا کہنا تھا کہ ”گفتگو کے دوران ہاتھوں اور پیروں کی حرکت اس شخص کی سوچ کے بارے میں کافی کچھ بتا دیتی ہے۔ اگر اس شخص کے پیروں کا رخ آپ کی طرف ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص آپ میں دلچسپی لے رہا ہے۔ اگر اس کے پیروں کا رخ اور طرف ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ میں دلچسپی نہیں لے رہا، آپ کے ساتھ گفتگو میں بے سکونی محسوس کر رہا ہے اور گفتگو ختم کرنا چاہتا ہے۔“ پیٹریشا کا کہنا تھا کہ ”لوگ جب جھوٹ بولتے ہیں تو ان کے جسم کے نچلے حصے کی حرکات بڑھ جاتی ہیں۔ یہ ایک اشارہ ہوتا ہے کہ ان کا دماغ کچھ چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔اسی طرح اگر کوئی شخص آپ سے بات کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو چھپا رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کے ساتھ گفتگو میں بے سکونی محسوس کر رہا ہے اور آپ کے ساتھ مزید بات نہیں کرنا چاہتا۔ تاہم اگر اس کے ہاتھ آپ کے سامنے ہیں اور وہ انہیں چھپانے کی کوشش نہیں کر رہا تو وہ آپ میں دلچسپی لے رہا ہے۔“