راولپنڈی میں کرسمس سے قبل 800 لیٹر زہریلی شراب برآمد
Written by Prime FM92 on December 12, 2021
ویسٹریج پولیس نے کرسمس سے قبل 800 لیٹر زہریلی شراب برآمد کرلی،گرفتار شراب سپلائرز میں عامر شہزاد اورکامران مشتاق شامل ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج پولیس نے کرسمس سے قبل 800 لیٹر زہریلی شراب قبضے میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔پولیس حکام کےمطابق گرفتارشراب سپلائرزمیں عامرشہزاد اورکامران مشتاق شامل ہیں اورانہوں نے یہ شراب کرسمس کے موقع پر بیچنی تھی، زیریلی شراب کا استعمال انتہائی خطرناک ہوسکتا تھا۔