کیا ڈی جی آئی ایس پی آر یہ فیصلہ کریں گے کہ غیرملکی سازش ہوئی تھی یا نہیں؟ عمران خان کھل کر سامنے آگئے

Written by on June 16, 2022

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غیر ملکی سازش کے حوالے سے کہا ہے کہ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر یہ فیصلہ کریں گے کہ غیر ملکی سازش ہوئی تھی یا نہیں۔

سوشل میڈیا پر سوال جواب کے لائیو سیشن کے دوران عمران خان نے کہا “کیا ڈی جی آئی ایس پی آر یہ فیصلہ کریں گے کہ غیرملکی سازش ہوئی تھی یا نہیں؟ یہ ان کا نکتہ نظر ہو سکتا ہے، فیصلہ نہیں، ہم نے کہا کہ کھلی سماعت کریں، پتا چل جائے گا کہ غیر ملکی سازش ہوئی تھی یا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا نکتہ نظر ہو سکتا ہے، فیصلہ نہیں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ سابق حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔ اس کے جواب میں اسد عمر نے کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی معاملات پر بیانات نہ دیں۔ اسد عمر کی تنقید کے جواب میں بدھ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ انہوں نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کسی سروسز چیف نے غیر ملکی سازش کی بات نہیں کی۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist