ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on June 16, 2022

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آپ پھر کسی جکڑن کا شکار لگے ہیں بہر حال آج صبح ہی اپنی نظر اتار کر صدقہ بھی دیں اور بالکل خاموشی سے اپنے کام کو کریں کہ کسی کو کانوں کان بھی اس کی خبر نہ ہو تو بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آج کافی دنوں کے بعد زائچہ کچھ بہتری کو ظاہر کر رہا ہے۔ آج اپنے مقصد کی طرف جا سکتے ہیں مگر ابھی صورة حشر کی آخری آیات کو صبح وشام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں تو ہر مشکل دور رہے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آپ بیرون معاملات سے زیادہ اندرونی معاملات پر توجہ دے رہے ہیں ایسا لگتا ہے جیسا کہ ایک اچھا وقت اپنے ہاتھوں سے گنوا رہے ہیں ایسا نہ کریں ایسا وقت قسمت کے ساتھ ہی ملتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 صرف دوپہر تک صبر کر لیں پھر زائچہ اپنی پوزیشن کو تبدیل کرنا شروع کر دے گا تو آپ کے حالات بھی بدل جائیں گے اس وقت صرف وقتی مشکل ہے پھر آسانیاں شروع ہو جائیں گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 بدنظر ابھی بھی محسوس کی جا رہی ہے جس کام کو ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ہوتی ہے صدقہ دیں فوری نظر اتاریں اور حسد کرنے والوں سے دور رہیں آجکل وراثتی امور کا مسئلہ بھی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ بڑے چھوٹے دل کے مالک ہیں بات بات پر گھبرا جاتے ہیں خود کو مضبوط کریں اللہ ہے نا آج صبح سے آپ کو اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور جو رکاوٹیں تھیں وہ دور ہوں گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ کو ابھی بڑے حوصلے سے چلنا ہے آپ کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جس کے بارے میں انجان ہو۔ جو لوگ کسی شراکت داری میں ہیں وہ بے حد محتاط ہو جائیں تو بہتر ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آج ایک بڑی ضرورت پوری ہونے کا امکان اور آپ کی دلی مراد پوری ہو گی جو لوگ کسی قسم کی ٹینشن میں مبتلا تھے وہ بھی آج خود کو آزاد سمجھیں۔ آج اچھا دن ثابت ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 گھر میں اس وقت آپ کی ضرورت ہے نہایت ہی سمجھداری سے اپنا کردار ادا کریں اور چند دن تبدیل کے بھی ہیں یہ کس طرف سے ہوئی ہے۔ ذہنی طور پر اس کا انتظار ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آپ کو ایک بڑی ضرورت پوری ہونے کی خبر مل سکتی ہے جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتداءچاہتے ہیں ان کے لئے گزارش ہے کہ صرف چند دن انتظار کر لیں اسی مقام پر ان شاءاللہ فائدہ حاصل ہو جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist