ایک ہفتے میں 60 روپے کا اضافہ، حکومت پٹرول اور ڈیزل پر کتنی کمائی کر رہی ہے؟ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا ایسا دعویٰ کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہے

Written by on June 3, 2022

 سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت پٹرول پر 50 اور ڈیزل پر 80 روپے کما رہی ہے۔

حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ  موجودہ حکومت نے ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 60 روپے فی لٹر بڑھادیں اور یہ ابھی بھی رو رہے ہیں،  پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل کنفیوژ نظر آرہے تھے ، یہ ابھی بھی کہہ رہے ہیں کہ کوئی سستا تیل دے گا تو خرید لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وقت پر ایکشن نہیں لیا، پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے کنواں پیاسے کے پاس نہیں آتا،  کوئی کیوں ان کے پاس آئے گا کہ سستا تیل خرید لو۔ شوکت ترین کے مطابق اس وقت پاکستان میں حکومت پٹرول پر 50 اور ڈیزل پر 80 روپے کما رہی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل  کی قیمت میں فی لٹر 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، یہ ایک ہفتے میں ہونے والا دوسرا ہوشربا اضافہ ہے۔ اس سے قبل 27 مئی کو بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30 روپے فی لٹر بڑھائی تھیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist