عوام کو سبسڈی دینے کے لیے ہم پیسے دیکر گئے تھے ، شوکت ترین کا وزیر خزانہ کے بیان پر رد عمل

Written by on May 23, 2022

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے خزانہ خالی چھوڑ کر جانے کے دعوے پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عوام کو سبسڈی دینے کیلئے ہم پیسے چھوڑ کر گئے تھے ، اب یہ تسلیم ہی نہیں کریں گے ۔

سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ اتحادی حکومت لوگوں کو بےوقوف بنارہی ہے،اتحادی حکومت کی فیس سیونگ نہیں ہوپارہی اس لیے پریشان ہے ، اگر قرضے بڑھےہیں توجی ڈی پی بھی بڑھی ہے،حکمران حواس باختہ ہوگئے ہیں ،ان کو سمجھ نہیں آرہی کیاکریں ، یہ 13 پارٹیز کی حکومت ہے ، معیشت درست کرے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist