سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کو شدید برف باری کی وجہ سے بند کردیا گیا

Written by on May 23, 2022

سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ اور چلاس ہائی وے کو شدید برف باری کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے جبکہ وہاں پھنسی درجنوں گاڑیوں کو بھی ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث پھنسی 50 سے زائد گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بابوسر ٹاپ پر پھنسی گاڑیوں میں درجنوں مسافر اور سیاح سوار تھے، تمام سیاحوں اور مسافروں کو بابوسر سینٹر پہنچادیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا کہ سیاحتی مقام پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا تھا کہ شدید برف باری کے باعث چلاس ہائی وے اور بابو سر ٹاپ بند کردیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے یہ بھی بتایا تھا کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا عملہ برف ہٹانے کی مشینری کے ہمراہ بابوسر ٹاپ روانہ ہوگیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist