شدید گرمی اور پانی کی قلت، تھر کے مکینوں کی مدد کیلئے ایک بار پھر پاک فوج میدان میں آگئی

Written by on May 22, 2022

شدید  گرمی اور صحرائےتھر کی تپتی لو میں آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر  پاک فوج کے جوانوں نے ٹینکروں کی مدد سے   کھوکھراپار سمیت تھر کےمختلف گاؤں گوٹھوں میں پینےکا صاف پانی پہنچانا شروع کردیا ۔

ملک بھرمیں موسمیاتی تبدیلی کے باعث  گرمی کی شدت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا جبکہ بارش نہ ہونے کی  وجہ سے چولستان اور تھر کے مکینوں کو پانی کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا  تھا  ، ایسے میں پاک فوج کے جوانوں نے ٹینکر کی مددسے صحرائے تھر میں پینےکا پانی پہنچانے کا کام شروع کردیا 

پاک فوج کی جانب سے صحرائے تھر کے باشندوں کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کے لئے کھوکھراپار کے علاقے میں ہیٹ سٹروک کیمپ بھی قائم کردیا گیا  جبکہ مختلف گاؤں گوٹھوں میں پینے کا پانی گھر گھر پہنچانا بھی شروع کردیا ہے.

صحرائے تھر کے باشندوں نے پاک فوج کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ افواج پاکستان نے  ہر مشکل وقت میں قوم کی مدد کی جس پر  آرمی چیف اور پاک افواج کے مشکور ہیں.

ان تھری باشندوں کاکہناہے کہ آج پاک افوج کی بدولت شدید  گرمی میں دوردرازگاؤں گوٹھوں میں تھر کے غریب لوگوں کو پینے کاصاف ستھرا پانی مل رہاہے.


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist