نرسنگ کا شعبہ ہیلتھ پروفیشن میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، ورلڈ نرسنگ ڈے پر سیمینار سے مقررین کا خطاب

Written by on May 13, 2022

سروسز ہسپتال میں ورلڈ نرسنگ ڈے کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا سیمینار میں پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر غفور مفتی نے شرکت کی۔پرنسپل سمز ڈاکٹر فاروق  نے اپنے خطاب کے دوران نرسنگ سٹاف کو مبارک باد دی  اُن کا کہنا تھا نرسنگ سٹاف ہسپتالوں میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے مریض زیادہ نرسنگ سٹاف  کےشکرگزار ہوتے ہیں ، اللہ نے آپ کو نیک مقصد کیلئے چُن لیا ہے۔اِس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ڈاکڑ عامر غفور مفتی کا کہنا تھا نرسنگ کا شعبہ ہیلتھ پروفیشن میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور یہ اِک جذبے کا نام ہے۔سیمینار کے آخر میں نرسنگ سٹاف کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا اِس موقع پر پروفیسر طیبہٰ وسیم، پرنسپل کالج آف نرسنگ اسماء تاج اور نرسنگ سپریٹنڈنٹ فضیلت لال دین بھی موجود تھیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist