دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 51 کروڑ80 لاکھ 55 ہزار 132 ہوگئی

Written by on May 10, 2022

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 10 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 51 کروڑ80 لاکھ 55 ہزار 132 ہوگئی۔امریکہ 8 کروڑ 19 لاکھ 73 ہزار 661 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 4 کروڑ31 لاکھ 5 ہزار410 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3 کروڑ 5 لاکھ 74 ہزار 245 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

فرانس میں مصدقہ کیسزکی تعداد 2 کروڑ 91 لاکھ 55 ہزار 815 ، جرمنی میں 2 کروڑ 54 لاکھ 6 ہزار 868، برطانیہ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 18 ہزار 371 اور روس میں 1 کروڑ 79 لاکھ 66 ہزار 773 تک پہنچ گئی ہے۔جنوبی کوریا میں 1 کروڑ76 لاکھ 14 ہزار 895 اور اٹلی میں 1 کروڑ 68 لاکھ 16 ہزار 419 مصدقہ کیسز ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist