ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھال لیا

Written by on May 6, 2022

 سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا، سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر کی مدت 4 مئی کو ختم ہوگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھال لیا، مرتضیٰ سید کو 27 جنوری 2020 کو 3 سال کے لیے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک مقرر کیا گیا تھا۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سید میکروا کنامک ریسرچ اور پالیسی سازی میں 20 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے 16 سال تک آئی ایم ایف کے ساتھ بھی کام کیا ہے، سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر کی مدت 4 مئی کو ختم ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر سٹیٹ بینک کو تبدیل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے رضا باقر کی خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہوں، رضا باقر قابل آدمی ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist