شہبازگل کی گاڑی کو حادثہ ، گرفتارہونے والی ملزم وجاہت علی نے کیا بیان دیا ؟ موٹروے پولیس نے تفصیلات جاری کر دیں

Written by on May 6, 2022

شہباز گل کی گاڑی کو حادثے پر موٹروے پولیس نے بھی موقف جاری کر دیاہے جس میں بتایا گیا کہ حادثہ موٹروے ایم ٹو ساؤتھ خانقاہ ڈوگراں کے قریب پیش آیا جس کا مقدمہ کالیکے منڈی میں درج کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ 5 مئی کو شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں ڈاکٹر شہباز گل محفوظ رہے ، یہ حادثہ خانقاہ ڈوگراں کے قریب پیش آیا، موٹروے پولیس اطلاع ملتے ہی فوراً جائے حادثہ پہنچ گئی ، شہباز گل کے رشتہ دارجابر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا ، واقعے کی ایف آئی آر کالیکے منڈی ضلع حافظ آباد میں درج کی گئی ۔

موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ ملزم وجاہت علی کو مریدکے سے گرفتار کر لیا گیاہے ، حادثے کی شکار گاڑی بھی پولیس کی تحویل میں ہے ، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا اور کہاہے کہ یہ حادثہ تھا، ملزم کے مطابق شہباز گل یا کسی اور کو نشانہ بنانا ہرگزمقصود نہیں تھا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist