کورونا کے وار تھمنے لگے،گزشتہ روزکورونا سے ایک موت ہوئی

Written by on April 18, 2022

 پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی،گزشتہ روز کوروناوائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد30ہزار364ہو گئی ۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر سے 22ہزار361 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 78افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ،کورونا کے ایک دن میں مثبت کیسز کی شرح 0.35فیصد رہ گئی ہے ۔ملک بھر سے اب تک 15 لاکھ 27ہزار 326کورونا کے مریض سامنے آئے جن میں سے 14 لاکھ 93ہزار 663افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ،ملک میں 209مریضوں کی حالت تاحال تشویشاناک ہے ۔

پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا کیسز صوبہ سند ھ سے سامنے آئے جن کی تعداد5لاکھ 76ہزار 570ہے جبکہ پنجاب سے 5لاکھ 5ہزار 690کورونا کے مریض سامنے آئے ،اسی طرح خیبر پختونخوا سے 2 لاکھ 19ہزار385،بلوچستان میں 35 ہزار 483 ،اسلام آبادایک لاکھ 35 ہزار 157،گلگت بلتستان میں 11 ہزار 735 کیسزاورآزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 43 ہزار 306 ہوگئی ہے، ملک میں کوروناکے ایکٹوکیسزکی تعداد 3300 ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist