”سیاسی جماعتوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو پوری ایمانداری، محنت اوروفاداری کے ساتھ آگے بڑھایا “

Written by on April 14, 2022

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ جب سے پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع ہوا سیاسی جماعتوںنے پوری محنت، ملک کے ساتھ وفاداری کے ساتھ اس ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھایا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر سے صحافی نے پریس کانفرنس میں سوال کیا کہ عمران خان نے گزشتہ روز کے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے چوروں کے ہاتھوں میں دیدیئے گئے ہیں جس پر میجر جنرل افتخار بابر نے جواب دیا کہ ہمیں نیوکلیئر اثاثوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے احتیاط برتنی چاہیے ، ، نیوکلیئر اثاثے کسی ایک سیاسی قیادت کے ساتھ منسلک نہیں ہیں، جب سے پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع ہوا سیاسی جماعتوںنے پوری محنت، ملک کے ساتھ وفاداری کے ساتھ اس ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھایا ہے جہاں پر آج ہم ہیں، کسی ایک انفرادی کی وجہ سے نہیں، ہماری سیاسی قیادت نے بھر پور طریقے سے پاکستان کی سالمیت کے اس پروگرام کو آگے بڑھایاہے ،اسی وجہ سے آج ہمارا پروگرام ایسی جگہ پر ہے کہ اس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول میکنزم ، ہمارے اثاثوں کی سیکیورٹی دنیا کے سب سے بہترین سسٹم میں شامل ہے ، ہمارے نیوکلیئر پروگرام کو الحمد و اللہ ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے ، ، ہمیں اسے سیاسی گفتگو میں نہیں لانا چاہیے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist