“پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں” خالد مقبول صدیقی نے واضح کردیا

Written by on April 7, 2022

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا ہے کہ الیکشن ہارنے کا خوف رکھنے والے الیکشن نہ لڑیں۔ہمارا پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد یا معاہدہ نہیں ہے، ہم نےپیپلز پارٹی سے ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن ہارنے کا خوف رکھنے والے الیکشن نہ لڑیں، جن کے 14 ایم این اے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا اور خود کو بیچ دیا، ہم نےاپنے آپ کو ایم کیو ایم کو بیچا ہے۔ ایک اچھا وقت ہماری طرف بڑھ رہا ہے جس کا فائدہ اٹھائیں گے

انہوں نے کہا کہ  اب دھوکہ دینے کی باری ہماری ہے لیکن ایم کیو ایم پاکستان کی تاریخ اور تنظیم دھوکہ دینے کی اجازت نہیں دیتی۔ ایسی کوئی مقدس سرزمین نہیں جہاں صوبے نہ بن سکیں، سندھ ، پنجاب جہاں بھی ضرورت ہے وہاں صوبے بننے چاہئیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist