نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر غور شروع، اپوزیشن کی طرف سے ایک ممکنہ نام سامنے آگیا

Written by on April 6, 2022

نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے، اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے۔ 

نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے آج اسلام آباد  میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے اور اس اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیر اعظم کا نام دینے یا نہ دینے بارے غور ہوگا، پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلز پارٹی سے اس بارے مشاورت پر غور کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جسٹس ر مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist