تحریک انصاف میں علیم ، ترین ، چھینہ گروپ کے بعد ایک اور گروپ سامنے آ گیا ، عمران خان کیلئے پریشان کن خبر

Written by on April 6, 2022

تحریک انصاف کو ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانا مہنگا پڑ گیا ، مزاری گروپ بنانے پر اتفاق کر لیا گیا ۔

نجی ٹی وی نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد دوست محمد مزاری اور ان کے کچھ دوست ناراض دکھائی دے رہے ہیں اورانہوں نے مزاری گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیاہے ، دوست محمد مزاری کے ہمراہ 12 سے 15 اراکین صوبائی اسمبلی موجود ہیں۔ ترین، علیم اور چھینہ گروپے کے بعد اب ایک اور گروپ مزاری گروپ کی شکل میں سامنے آ گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کااجلاس آج شام سات بجے طلب کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا جس پر ترجمان پنجاب اسمبلی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا ، ، بعدازاں دوست محمد مزاری کا بیان سامنے آیا کہ اسمبلی کا عملہ ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دوپہر کو یہ خبر آئی تھی کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی جانب سے توڑ پھوڑ کے باعث 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے ، توڑ پھوڑ کے باعث چیزوں کی مرمت میں وقت درکار ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist