ایک طرف پی ٹی آئی کی کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال، دوسری جانب ریڈ زون کو سیل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا

Written by on April 2, 2022

  ایک طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے کارکنوں کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز  ڈی چوک پہنچنے کی کال دی ہے جب کہ دوسری جانب انتظامیہ نے ریڈ زون کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ریڈ  زون کو بند کرنے کیلئے کنٹینر ز لگائے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے پولیس حکام نے بھی واضح کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کسی کو بھی ریڈزون میں احتجاج کرنے اور داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist